گجریلا بنانے کی آسان ترکیب
اجزاء
تازہ دودھ 1.1/2 کلو
گاجر(کدوکش کی ہوئی)2 پیالی
چاول(اُبلے ہوئے)3/4 پیالی
کنڈینسڈملک ایک ٹن
چھوٹی الائچیاں 7 عدد
گھی 2 کھانے کے چمچے
ساگودانہ 2 کھانے کے چمچے
بادام‘پستے سجانے کے لئے
تیار کرنے کی ترکیب
فرائننگ پین میں گھی گرم کرکے بادام‘پستے اور کشمش تل کر نکال لیں
دیگچی میں دودھ‘الائچیاں‘ساگودانہ اور چاول ڈال کرپکائیں
پھر گاجر ڈال دیں
جب گاڑھا ہونے لگے تو کنڈینسڈ ملک شامل کردیں
تھوڑی دیر پکا کر ڈش نکالیں
اسے بادام اور پستے سے سجا کر پیش کریں
0 Comments