بڑھے ہوئے پیٹ کم کرنے کا علاج نہائیت آسان ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ ہر شخص چاہے وہ عورت ہو یا مرد اس پر باآسانی عمل کر سکتا ہے. کرنا آپ نے یہ ہے کہ صبح نہار منہ لیموں کے رس کو نیم گرم پانی میں ڈال کر اس میں تھوڑا سا نمک شامل کریں اور پی لیں، یہ عمل آپ نے روزانہ کی بنیاد پر کرنا ہے نتیجہ میں ایک ہفتہ کے اندر اندر آپ کو آپکا پیٹ کم ہوتا نظر آنا شروع ہو جائے گا، خیال رہے کہ جس دن آپ اس نسخہ کا استعمال کرنا شروع کریں گیں اس دن آپ نے صرف آدھا لیموں نچورنا ہے اور ایک ہفتہ سے پہلے آپ نے لیموں کی مقدار نہیں بڑھانی، اگر ایک ہفتہ کے بعد آپ کو پیٹ کم کرنے کا علاج راس آئے تو آپ نے لیموںکی مقدار آدھے سے ایک پورا لیموں کر دینی ہے، اور یاد رہے جس دن آپ نے ایسا کرنا ہے اس دن سے آپ نے ایک گلاس لیموں والے پانی کے ساتھ ساتھ ایک گلاس سادہ پانی بھی پینا ہے، اس میں غفلت آپکی ساری محنت کو اکارت کر سکتی ہے لہذا آپ نے بہت احتیاط سے سارے پراسس کو پورا کرنا ہے. اگر آپ کو افاقہ نہیں ہوتا یا یہ پراسس آہستہ اثر کرتا ہے تو پریشان نہں ہونا اور مزید مشورہ کے لئے ہم سے رابطہ کرنا مت بھولئیے گا.
1 Comments
nice nd thanks for sharing
ReplyDelete