آج کل یہ عام سی بات ہے کے بال بہت گرتے ہیں اور بڑے نہی ہوتے۔ تو اسکی سب سے بڑی وجہ خوراک ہے۔ کیونکہ اجکل دیسی خوراک کی بجاے junk food کو پسند کیا جاتا ہے۔ جس کا نہ صرف ہما ری صحت پر برا اثر پڑ رہا ہے بلکہ ہمارے بالوں کی نشونما بھی متاثر ہو رہی۔ اج سے چند سال پہلے ہماری نانی دادیوں کے بال کس قدر لمبے اور حسین ہواکرتے تھے اسکی وجہ بہترین خوراک اور انکی کا خیال رکھنا تھا۔ پہلے تو اپنی خوراک ٹھیک کر لیں اور ساتھ ہی میرے بتائے ہوے بالوں کو لمبے اور گھنے بنانے کے گھریلو ٹوٹکے پر عمل کریں اور صرف چند ہفتوں کے استعمال سے رزلٹ اپکے سامنے ہوگا۔ لیکن جو بھی طریقہ استعمال کریں اسے باقاعدگئ سے استعمال کریں
*املہ ریٹھا، اور سیکا کائی کو رات کو بھگو کر رکھ لیں ۔صبح کے وقت اسی سے سر دھو لیں۔ چند دنوں میں بال لمبے اور گھنے ہو جائیں گے۔
پانچ تولہ کھلی سرسوں 1 گلاس پانی میں ابال کر ٹھنڈا کر لیں۔اس میں ایک لیموں شامل کر کے بالوں کی جڑوں پر لگائیں۔
کچے ناریل کا پانی لگانے سے بھی بال لمبے ہو جائیں گے۔
میتھی کے بیج پیس کر پانی کے ساتھ مکس کر کے 20 منٹ بالوں میں لگائیں۔
لیمن کے بیج اور کالی مرچ ہم وزن لے کر پیس کر بالوں میں 15 منٹ کے لیے لگا ئیں۔
1 پاو نار یل کے تیل میں ایک مٹھی مہندی کے پتے ڈال کر ابال لیں اور اسکو روزانہ سر پر لگائیں ۔ بال لمبےگھنے ہو جائیں گے۔
انڈا ایک عدد ۔۔۔زیتون کا تیل دو چائے کے چمچ۔ ۔۔اور ایک چمچ شہد۔ ان سب کو بلینڈر میں مکس کر لیں پھر اوون میں 20سیکنڈ کے لیے گرم کر کےلگائں۔۔یہ ماسک اد ھے گھنٹے کے لیے لگا ئں۔ ہفتے میں ایک دفعہ ضرور استعمال کریں رزلٹ اپکے سامنے ہوگا۔
املی کو پانی میں رات بھر بھگو کر رکھ دیں۔ صبح اس پانی سے سر دھو لیں ہفتے میں ایک دفعہ ضرور استعمال کریں۔
ناریل اور زیتون کے تیل کی مالش سے بھی بال لمبے ہوتے ہیں۔
اپنی خوراک میں سلاد اور پالک کے پتوں کا استعمال ضرور کریں۔
پیاز کا رس نکال کر بالوں میں لگانے سےبال لمبے ہو جاتے ہیں
چاول کو پانی میں بھگو دیں اور اس پانی سے بال دھویں بال بہت جلد بڑھ جائیں گے
سب سے اہم بات بالوں کو صاف رکھا جا ئے اور بالوں میں تیل لگا یا جاے۔ہمارا ماننا یہ ہے کہ آپ 20 ہربل ہئیر آئلاستعمال کریں اس سے بال ٹوٹیں گے بھی نہی اور بڑے بھی ہو جائیں گے۔
اس کے علاوہ بالوں کی نیچے سے کانٹ چھانٹ کرتے رہیں اس سے رف بال اتر جاتے ہیں اور بال بڑھنا شروع ہو جائیں گے
اس کے علاوہ بالوں کی نیچے سے کانٹ چھانٹ کرتے رہیں اس سے رف بال اتر جاتے ہیں اور بال بڑھنا شروع ہو جائیں گے
0 Comments