ماربل کیک بنانے کی ترکیب

ماربل کیک بنانے کی ترکیب


ماربل کیک بنانے کی ترکیب

اجزاء

 (مکھن ( دوسو گرام 

(چینی ( دوسو گرام 
(انڈے ( چار عدد 
 (ونیلا ایسنس ( ایک کھانے کا چمچ 
(میدہ ( دوسو گرام 
(بیکنگ پاؤڈر( دو کھانے کے چمچ 
(دودھ ( ایک کھانے کا چمچ 
(چاکلیٹ پاؤڈر( دو کھانے کے چمچ


ترکیب


ایک پیالے میں مکھن اور چینی ڈال کر اچھی طرح بیٹ کرلیں۔ اب اس میں ایک ایک کر کے چاروں انڈے ڈال کر بیٹ کرلیں۔ پھر ونیلاایسنس ڈال کر مکس کریں۔بیکنگ پاؤڈر کو میدہ میں ڈال کر مکس کرلیں۔اب اس میدہ کو بھی پیالے میں ڈال کر بیٹ کرلیں۔اب آدھے بیٹر کو ٹرے میں ڈال دیں۔اور باقی بچے ہوے بیٹر میں چاکلیٹ پاؤڈر اور دودھ ڈال کر بیٹ کرلیں۔اب اس بیٹر کو پہلے بیٹر کے اوپر ڈال دیں۔اب اس کو اوون میں ایک سواسی ڈگری سینٹی گریڈ پر تیس منٹ تک بیک کر کے خود بھی کھائیں اور اپنے بچوں کو بھی کھلائیں- 

Post a Comment

2 Comments